ایم ٹیگ مراکز کے نئے اوقات کار کا اعلان
: اسلام آباد
حکام نے مقدس ماہِ رمضان کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ایم ٹیگ کی تنصیب کے اوقات کار میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے متعدد مراکز پر 24 گھنٹے اور 12 گھنٹے کی نئی سروس کیٹیگریز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایم ٹیگ کا عمل تیز کیا جا سکے۔
مجموعی طور پر 13 مراکز پر موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، عرفان میمن کے مطابق 24 گھنٹے کام کرنے والے مراکز کی تعداد بڑھا کر چار کر دی گئی ہے۔
چھبیس نمبر
ایف-9 پارک
فیض آباد انٹرچینج (کچنار پارک)
پھلگراں
یہ مراکز اب 24 گھنٹے ایم ٹیگ کی تنصیب کے لیے کھلے رہیں گے۔
پہلے سے اعلان کردہ 9 گھنٹے کی شفٹوں کو بھی بڑھا کر 12 گھنٹے کر دیا ہے۔
یہ تمام سنٹرز صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک (12 گھنٹے) کھلے رہیں گے۔
۔ روات چیک پوسٹ
۔ جی-14 چیک پوسٹ
۔ نائنتھ ایونیو آئی-9
۔ گندم گودام چیک پوائنٹ
۔ دامنِ کوہ پوائنٹ
۔ مری روڈ پر ٹیولپ پولیس چیک پوائنٹ
۔ گلبرگ گرینز
۔ ملپور
۔ مارگلہ ایونیو چیک پوائنٹ
حکام نے واضح کیا ہے کہ ایم ٹیگ حاصل کرنے کے لئے شہریوں کو ملکیت کے کاغذات، درست قومی شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ موبائل نمبر ساتھ لانا ہوگا۔ مزید یہ کہ موٹر سائیکل یا گاڑی پر ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نمبر پلیٹ کا نصب ہونا لازمی ہے، تاکہ ڈیجیٹل ٹیگنگ نظام کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔